|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
یونیورسٹی روڈ میں قائم غیر قانونی پتھارے، ٹھیلے مافیا اور پختہ تجاوزات کو بھاری مشینری کے ذریعے کارروائی کی گئی۔محکمہ انسداد و تجاوزات
|
|
|
|
|
|
31-Dec-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
محکمہ انسداد و تجاوزات کا عملہ کے ڈی اے اراضی قابضین سے چھڑانے کے لئے آپریشن جاری ہے۔ ترجمان ادارہ ترقیات کراچی کے مطابق واگزار کرائی اراضی کو اصل شکل میں بحال کردیا گیا ہے جو تجاوزات میں گم ہوگئی تھیں، انسداد تجاوزات کی کارروائیاں بتدریج پورے شہر میں کی جارہی ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات سمیع الدین صدیقی کی واضح ہدایات پر کے ڈی اے انکروچمنٹ کا عملہ شہر بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلاتفریق آپریشن کررہا ہے، سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد اداروں کی ذمہ داری ہے ۔ آج یونیورسٹی روڈ میں قائم غیر قانونی پتھارے، ٹھیلے مافیا اور پختہ تجاوزات کو بھاری مشینری کے ذریعے ڈائریکٹر انکروچمنٹ کی نگرانی میں کارروائی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جاری آپریشن کے دوران یونیورسٹی روڈ، موسمیات اور گلستان جوہر اسکیم 33 میں متعدد کیبنوں، سینکڑوں ٹھیلوں، پتھاروں، پختہ تجاوزات، شیڈز، سائن بورڈز اور غیر قانونی دکانوں کے خلاف محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کے عملے نے بھاری مشینری کے ذریعے کارروائی کرتے ہوئے مکمل خاتمہ کیا ۔قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کے دوران سیکورٹی اداروں کا مکمل تعاون حاصل رہا۔ ادارہ ترقیات کراچی شہر کو قبضہ مافیا سے پاک کرنے کے لئے سپریم کورٹ کے احکامات پر مکمل عمل درآمد کررہا ہے۔ محکمہ انسداد تجاوزات دبائو کو نظر انداز کرکے قابضین کے خلاف مؤثر کارروائیوں میں مصروف عمل ہے۔ مرحلہ وار سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی شادی ہالز و تعمیرات کو ہیوی مشینری کے ذریعے مسمار کیا جارہا ہے اور واگزار کرائی گئی اراضی کو مستقل بنیادوں پر محفوظ بنانے پر مکمل عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ آپریشن کے دوران ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ دلدار حسین شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ خرم شہباز، ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار و دیگر افسران بھی موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|