|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
محکمہ انسداد تجاوزات کو تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی
|
|
|
|
|
|
02-Jan-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے محکمہ انسداد تجاوزات کو تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے جس کی روشنی میں اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ بھرپور کارروائیوں میں مصروف عمل ہے۔ گزشتہ روز سے جاری آپریشن کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی تاریخ میں پہلی بار آج کورنگی میں سندھ حکومت، ڈی جی رینجرز، آئی جی پولیس، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ انتظامیہ کے تعاون سے قائم تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔کورنگی نمبر ساڑھے 5، 16 ہزار روڈ میں جاری تاریخی گرینڈ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں پختہ تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا، غیر قانونی شیڈز، حدود سے باہر تجاوزات، درجنوں کیبنوں کو ہٹا دیا گیا جبکہ 300سے زائد غیر قانونی دکانیں مسمار کردی گئیں۔غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا، گرینڈ آپریشن ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات سمیع الدین صدیقی کی سربراہی میں کیا گیا۔ واضح رہے کہ شاذو نادر ہی کراچی کی تاریخ میں قبضہ مافیا کے خلاف اتنی بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی ، آج کی کارروائی سے قابضین کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا تو دوسری طرف کے ڈی اے افسران و ملازمین کے مورال میں یقینی اضافہ ہوا، کے ڈی اے کی جانب سے اب تک کی جانے والی کارروائیوں کی مانیٹرنگ بذات خود ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کررہے ہیں۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے میڈیا نمائندوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف تمام ادارے ایک پیج پر ہیں، وقتی ضرورت کے باعث افرادی و مشینری قوت کا تبادلہ کیا جاتا ہے تاکہ قبضہ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی یقینی بنائی جائے، قابضین کان کھول کر سن لیںکہ کے ڈی اے اراضیوں پر ان کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، گزشتہ برس ادارہ ترقیات کو قابضین کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈوں اور مزاحمت کا سامنا رہا لیکن ان تمام تر صورتحال کے باوجود مسلسل پیش قدمی کی گئی جس کے باعث 80 فیصد سے زائد اراضائیاں جن میں کھیل کے میدان، پارکس، رفاہی پلاٹس پر قائم غیر قانونی تعمیرات و شادی ہالز کو مسمار کرکے اصل حالت میں لایا گیا۔ سال 2019ء کے دوران کے ڈی اے اراضیوں سے قبضہ مافیا کا مکمل خاتمہ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ رواں برس کے وسط تک 100 فیصد تجاوزات سے چھٹکارا حاصل کرلیا
جائے گا اور کے ڈی اے اراضائیاں سرکاری تحویل میں لے کر شہر کراچی کی ترقی اور شہریوں کے مفادمیں استعمال کی جائیں گی۔ ادارہ ترقیات وسائل کی کمی کے باوجود سپریم کورٹ کے احکامات پر مکمل عملدرآمد کررہا ہے۔ ادارہ ترقیات کراچی ماضی میں بھی شہر کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے اور اس تسلسل کو قائم رکھنے کیلئے مستقبل قریب میں بھی نمایاں نظر آئے گا۔ کارروائی کے دوران ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ایگزیکٹو انجینئر کورنگی رشید سولنگی، ڈائریکٹر انکروچمنٹ سیل دلدار حسین شاہ، ڈیمالیشن آفیسر سعید احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انکروچمنٹ خرم شہباز، ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار و دیگر افسران بھی موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|