| |
|
|
| |
|
| |
|
| |
-
On the instructions of Director General Karachi Development Authority Asif Jan Siddiqui, an important meeting of senior officers was held under the
-
Director General Karachi Development Authority Asif Jan Siddiqui inaugurated a computerized software system in the Finance and Accounts Department o
-
Member Finance KDA Naveed Anwar Siddiqui has said that exposing the youth to practical training and modern technology is the need of the hour, so th
-
A public exhibition and open house event is being organized under the “Greater Karachi Regional Plan 2047” in collaboration with the Government of S
-
The Karachi Development Authority (KDA) conducted a public auction of unusable plants, heavy machinery, scrap of government vehicles and other misce
|
|
|
|
|
|
|
| |
|
|
| |
|
|
|
|
|
|
|
|
ضلع کورنگی میں متعدد دکانوں سمیت کورنگی نمبر ساڑھے 5 میں کارروائیاں کرکے سینکڑوں تجاوزات مسمار کردیں۔کے ڈی اے انسداد تجاوزات
|
|
|
|
|
|
|
|
03-Jan-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
کے ڈی اے انسداد تجاوزات عملے نے ضلع کورنگی میں متعدد دکانوں سمیت کورنگی نمبر ساڑھے 5 میں کارروائیاں کرکے سینکڑوں تجاوزات مسمار کردیں۔ تفصیلات کے مطابق انسداد تجاوزات عملے نے منگل سے جاری گرینڈ آپریشن کے دوران 650 سے زائد دکانیں، حدود سے باہر تجاوزات، سینکڑوں کیبنوں، درجنوں شیڈز، پختہ تجاوزات سمیت غیر قانونی تعمیرات کو بھاری مشینری کے ذریعے منہدم کردیا۔گزشتہ روز 300 دکانیں جبکہ تاریخی آپریشن کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے آج مذکورہ 350 دکانیں و غیر قانونی تعمیرات جو کہ کے ڈی اے اراضی پر تعمیر کی گئی تھیں، انکروچمنٹ عملے نے کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات و قبضے ختم کئے،فٹ پاتھ پر بنی چھوٹی بڑی دکانیں جو دکانداروں نے غیر قانونی تعمیر کروارکھی تھیں، کا بھی خاتمہ کردیا گیا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر گزشتہ ماہ سرکاری زمین پر قائم تجاوزات اور قبضے کے خلاف آپریشن انسداد تجاوزات عملے پر تشدد اور بااثر افراد کی مداخلت پر عارضی طور پر روک دیا تھا، سرکاری پیمائش کے بعد رینجرز، پولیس اور متعلقہ انتظامیہ کی مدد سے کورنگی میں بھرپور قوت کے ساتھ دوبارہ آپریشن جاری ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات سمیع الدین صدیقی نے ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کو قابضین کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضروری ہے کہ سرکاری اراضیاں قبضے میں لیکر شہریوں کے مفاد کیلئے استعمال کیا جائے، شہریوں
کو بنیادی سہولیات میسر ہوں گی تو دوسری طرف ادارہ مالی طور پر مستحکم ہوگا۔ گزشتہ برس سے ادارہ ترقیات اراضیاں واگزار کرانے کے لئے عملی اقدامات کررہا ہے۔ کارروائی کے دوران ایگزیکٹو انجینئر کورنگی شیخ رشید، ڈائریکٹر انکروچمنٹ سیل دلدار حسین شاہ، ڈیمالیشن آفیسر سعید احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انکروچمنٹ خرم شہباز، ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار و دیگر افسران بھی موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
| |
|
|
| |
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|