| |
|
|
| |
|
| |
|
| |
-
Saluting the Founder of Pakistan, Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah, whose vision, courage, and leadership shaped our nation.
His principles of unity,
-
In the meeting, Director Web Atif Rashid congratulated Muhammad Kashif Khan on assuming the charge of Director General KDA and presented a bouquet of
-
A delegation of KDA Employees Union met with Director General Karachi Development Authority Muhammad Kashif Khan. The delegation was led by Patron-i
-
Renowned religious scholar Mufti Tariq Masood met with Director General Karachi Development Authority Muhammad Kashif Khan at the KDA Civi
-
Notification issued by the Government of Sindh
No.SOI (SGA&CD(-3/22/2021
According to the notification, Muhammad Kashif Khan Ex-PCS BS-19 has
|
|
|
|
|
|
|
| |
|
|
| |
|
|
|
|
|
|
|
|
کھیلوں کے میدانوں سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے مستقل بنیادوں پر کھیلوں کی سرگرمیوںکے لئے استعمال کیا جائے، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی
|
|
|
|
|
|
|
|
06-Jan-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے KHA ہاکی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران ڈی جی کے ڈی اے نے اسٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سابق اولمپیئن حنیف خان اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری حیدر علی نے جدید طرز پر مشتمل تربیتی سہولیات کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ جس طرح ماضی میں کھیلوں کے میدان میں کے ڈی اے کا نام روشن رہا، میری کوشش ہے کہ کھیلوں کے میدانوں سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے مستقل بنیادوں پر کھیلوں کی سرگرمیوںکے لئے استعمال کیا جائے، اس ضمن میں کھیلوں کے میدان آباد کرنے کا سلسلہ جاری ہے، مختلف مقامات پر کھیلوں کے میدان آباد کئے جاچکے ہیں تو دوسری طرف کے ڈی اے ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ماضی کے نامور قومی کھلاڑیوں کے زیر نگرانی کھیل میں نکھار لانے کے لئے ان کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ حاصل کررہے ہیں۔ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کھیلوں کی سرگرمیوں کو بحال کرنے اور میدانوں کو آباد کرنے کے لئے گزشتہ 10 ماہ سے قابل قدر کوششیں کررہا ہے جس کے اثرات نمایاں ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ ایک موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کے ڈی اے خواتین ہاکی ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں۔ بہترین کوچ کی نگرانی میں کے ڈی اے ہاکی ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، ہر
سطح پر کے ڈی اے خواتین ہاکی ٹیم کی حوصلہ افزائی جاری رکھنے اور دستیاب وسائل کا بہترین استعمال کرنے کے لئے ادارہ کوشاں ہے۔ بعدازاں سابق اولمپیئن حنیف خان نے کہا کہ سمیع الدین صدیقی کی سربراہی میں ادارہ ترقیات نے کھیلوں کو فروغ کے لئے جو خدمات پیش کی ہیں وہ قابل ستائش ہیں، اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ شہر کراچی میں کھیل کے میدانوں کا جال بچھانے کے لئے ادارہ اپنے تمام تر وسائل کا بخوبی استعمال کررہا ہے۔ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ڈائریکٹر اسپورٹس محمد ناصر، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز منشی،اسپورٹس ایڈوائزر ایم نسیم، ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار و دیگر بھی موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
| |
|
|
| |
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|