|
|
|
|
|
|
|
|
-
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 73 واں یوم جشن آزادی شہر بھر میں بالخصوص کے ڈی اے کی مختلف اسکیمیں اور ٹائون شپس میں پرجوش طریقے سے منایا گیا۔ جشن
-
-
-
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے کورنگی کاز وے میں موجود کلھوڑ کی ہیوی مشینری کے ذریعے مکمل صفائی و ستھرائی
-
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام نے ہنگامی بنیادوں پر سوک سینٹر بلڈنگ میں رین ایمرجنسی سینٹر قائم کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ تفصیلات کے م
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
غیر قانونی شادی ہالز سمیت تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی
|
|
|
|
|
|
11-Jan-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کہ رہائشی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیاں خصوصاً کمرشل ادارے، ہوٹلز، اسکولز ،ٹیوشن سینٹر اور بیوٹی پارلر چلانا الاٹمنٹ کی بنیادی شرائط کی خلاف ورزی ہے۔ اس ضمن میں کے ڈی اے جلد لائحہ عمل تیار کرکے ایسے تمام پلاٹوں کے مالکان سے جرمانہ وصول کرے گا۔ اس طرح جمع ہونے والی رقم مختلف اسکیموں میں ضروری ترقیاتی کاموں پر خرچ کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈی جی کے ڈی اے گلشن اقبال بلاک 6 میں قائم کے ڈی اے اراضی کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ دورہ کے دوران عزیز بھٹی پارک کے اطراف قائم غیر قانونی شادی ہال کو سیل کردیا گیا، خیال رہے کہ کے ڈی اے نے مذکورہ پلاٹ ہوٹل کے لئے الاٹ کیا تھا جس پر غیر قانونی شادی ہال قائم کردیا گیا تھا۔اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل کرتے ہوئے غیر قانونی شادی ہالز سمیت تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رفاہی پلاٹس پر تجارتی سرگرمیاں قطعی برداشت نہیں کی جائے گی، اس سلسلے میں متعلقہ حکام شہر بھر میں کے ڈی اے اراضی کا دور ہ کرکے غیر قانونی سرگرمیوں کی نشاندہی کریں تاکہ ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ یقینی بنایا جائے کہ رفاہی پلاٹوں کو کمرشلائز کے طور پر کسی صورت استعمال نہ کیا جائے۔ ادارہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا ضامن ہے اس لئے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے فرائض میں بخوبی ادا کریں، فرائض میں غفلت میں مرتکب افسران و ملازمین کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ چیف انجینئر رام چند، ڈائریکٹر لینڈ آصف علی میمن، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ دلدار حسین شاہ، ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار و دیگر افسران بھی موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|