| |
|
|
| |
|
| |
|
| |
-
A project to transform an unused space under a bridge in the Central District of Karachi into a beautiful, attractive, and spacious recreational are
-
On the occasion of Pakistan’s 79th Independence Day, a dignified and nationalistic ceremony was organized by the Karachi Development Authority at th
-
Director General Karachi Development Authority Asif Jan Siddiqui met with the great and illustrious former captain of Pakistan cricket and legendary
-
Sports are essential for healthy activities in the society, said the special guest Member of National Assembly Subheen Ghauri while addressing the i
-
On the instructions of Sindh Local Government Minister Syed Nasir Hussain Shah, Director General Karachi Development Authority Asif Jan Siddiqui for
|
|
|
|
|
|
|
| |
|
|
| |
|
|
|
|
|
|
|
|
قابضین سرکاری زمینیں ازخود خالی کرلیں بصورت دیگر رینجرز، پولیس، مقامی انتظامیہ کے تعاون سے قبضہ مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات
|
|
|
|
|
|
|
|
13-Jan-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت جاری انہدامی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس سے جاری انسداد مہم کے دوران اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضیاں قبضہ مافیا سے واگزار کرائی جاچکی ہیں۔ یہ بات ڈی جی کے ڈی اے نے ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ دلدار حسین شاہ سے ملاقات کے دوران کہی۔ ترجمان کے ڈی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سمیع الدین صدیقی نے واضح کیا کہ قابضین کان کھول کر سن لیں، سرکاری زمینیںازخود خالی کرلیں بصورت دیگر رینجرز، پولیس، مقامی انتظامیہ کے تعاون سے قبضہ مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا اور ہیوی مشینری کے ذریعے غیر قانونی تعمیرات منہدم کرکے اراضیاں سرکاری تحویل میں لی جائیں گی، بیشتر مواقع پر قبضہ مافیا کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا رہا مگر اس کے باوجود ادارہ ترقیات نے کارروائیاں جاری رکھیں بلکہ کارروائیوں کا سلسلہ شہر بھر میں پھیلایا۔ ڈی جی کے ڈی اے نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت کے موقع پر کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے آپریشن کے دوران واگزار کرائی جانے والی اراضیوں کے بارے میں تفصیلات طلب کی ہے، محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ 7 دن کے اندر اب تک کی جانے والی انہدامی کارروائیوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ مرتب کرکے آگاہ کرے۔ ادارہ ترقیات آئندہ سماعت پر شہر بھر میں قائم کے ڈی اے اراضیاں قبضہ مافیا سے چھڑانے کی تفصیلی رپورٹ پیش کرے گا۔ ڈی جی کے ڈی اے سمیع الدین صدیقی کی سربراہی میں اور مشینری و افراد ی قوت کی کمی کے باوجود تجاوزات کے خلاف آپریشن منطقی انجام تک جاری رہے گا۔ ملاقات کے موقع پر چیف انجینئر رام چند، ڈائریکٹر لینڈ آصف علی میمن، ڈیمالش آفیسر سعید خان، ترجمان اکرم ستار و دیگر افسران بھی موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
| |
|
|
| |
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|