|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
کورنگی نمبر ساڑھے 5 میں محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ نے 300 سے زائد دکانیں و پختہ تعمیرات کو مسمار کیا۔ ادارہ ترقیات کراچی
|
|
|
|
|
|
16-Jan-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ادارہ ترقیات کراچی کی جانب سے انہدامی کارروائیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ کے ڈی اے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کا عملہ بلا تفریق قابضین کے خلاف مؤثر آپریشن کررہا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کی پاسداری کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کو کچھ عناصر کا آشیر باد حاصل ہے اس کے باوجود کے ڈی اے عملہ دبائو کو نظر انداز کرکے افسران و ملازمین قابضین کے خلاف مؤثر کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کو ہدایت کی کہ خاطر میں لائے بغیر سرکاری اراضی واگزار کرنے کا عمل جاری رکھا جائے۔ مشینری قوت اور فنڈز کی کمی کے باوجود محکمہ انسداد و تجاوزات نے 90 فیصد سے زائد تجاوزات کا خاتمہ کردیا ہے، مطلوبہ نتائج حاصل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا اس کے ساتھ ساتھ یقینی بنایا جارہا ہے کہ مستقبل قریب میں واگزار کرائی گئی اراضی پر تجاوزات قائم نہ ہوں۔تفصیلات کے مطابق آج کورنگی نمبر ساڑھے 5 میں محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ نے دو روزہ کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے 300 سے زائد دکانیں و پختہ تعمیرات کو مسمار کیا۔ خیال رہے کہ رواں ماہ مذکورہ مقام پر قابضین کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 700 سے زائد دکانوں کا مکمل خاتمہ کیا جاچکا ہے۔ گرینڈ آپریشن کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے سیکورٹی اداروں کی موجودگی میں آج مزید 300 سے زائد دکانیں سمیت گودام و پختہ تعمیرات کو منہدم کردیا گیا۔ آپریشن ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سمیع الدین صدیقی کی نگرانی میں عمل میں آیا، آپریشن کے دوران ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ دلدار حسین شاہ، ڈیمالیشن آفیسر سعید خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انکروچمنٹ سیل خرم شہباز، ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار و دیگر افسران بھی موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|