|
|
|
|
|
|
|
|
-
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 73 واں یوم جشن آزادی شہر بھر میں بالخصوص کے ڈی اے کی مختلف اسکیمیں اور ٹائون شپس میں پرجوش طریقے سے منایا گیا۔ جشن
-
-
-
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے کورنگی کاز وے میں موجود کلھوڑ کی ہیوی مشینری کے ذریعے مکمل صفائی و ستھرائی
-
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام نے ہنگامی بنیادوں پر سوک سینٹر بلڈنگ میں رین ایمرجنسی سینٹر قائم کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ تفصیلات کے م
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
کورنگی نمبر ساڑھے 5 میں گزشتہ روز سے جاری کارروائیوں میں اب تک سینکڑوں دکانیں مسمار کردی گئیں۔کے ڈی اے انکروچمنٹ سیل
|
|
|
|
|
|
17-Jan-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
کے ڈی اے انسداد تجاوزات مہم کے دوران شہر بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ کورنگی نمبر ساڑھے 5 میں گزشتہ روز سے جاری کارروائیوں میں اب تک سینکڑوں دکانیں مسمار کردی گئیں،مسمار کردہ تمام دکانیںغیر قانونی تعمیر کی گئی تھیںجو نالے پر قائم تھیں۔ آخری تجاوزات کے خاتمہ تک مسماری کاعمل جاری رہے گا۔ آج کورنگی میں آپریشن کرتے ہوئے کے ڈی اے انکروچمنٹ سیل کے عملے نے ہیوی مشینریوں کے ذریعے موجودہ تجاوزات کا خاتمہ کرنے کا سلسلہ شروع کیا، اس دوران سیکورٹی اداروں اور مقامی انتظامیہ کی موجودگی میں تقریباً 300 دکانیں مکمل طور پر مسمارکردی گئیں جبکہ 50 سے زائد حدود سے باہر پختہ تجاوزات نما گیلریز کو منہدم کردیا گیا۔ انہدامی کارروائی کے دوران ڈیمالیشن آفیسر سعید خان، ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے۔ ترجمان ادارہ ترقیات کراچی کے مطابق واگزار کرائی اراضیوں کو اصل شکل میں بحال کردیا گیا ہے جو تجاوزات میں گم ہوگئی تھیں، انسداد تجاوزات کی کارروائیاں بتدریج پورے شہر میں کی جارہی ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات سمیع الدین صدیقی کی واضح ہدایات پر کے ڈی اے انکروچمنٹ کا عملہ شہر بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلاتفریق آپریشن کررہا ہے، سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد اداروں کی ذمہ داری ہے ۔کے ڈی اے کی جانب سے اب تک کی جانے والی کارروائیوں کی مانیٹرنگ بذات خود ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کررہے ہیں۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|