| |
|
|
| |
|
| |
|
| |
-
A delegation of Local Bodies Reporters Association met with Director General Karachi Development Authority Asif Jan Siddiqui at the Civic Center.
-
Sindh Minister for Local Government Syed Nasir Hussain Shah paid a detailed visit to the Civic Centre Karachi today.
He was accompanied by Secretar
-
Sindh Local Government Minister Syed Nasir Hussain Shah visited the ongoing construction work of Karimabad Underpass and reviewed the progress of th
-
Director General Karachi Development Authority Asif Jan Siddiqui attended the spiritual gathering of Milad-un-Nabi (PBUH) held at the Civic Center.
-
Director General Karachi Development Authority Asif Jan Siddiqui has said that transparency is the only way through which institutions can achieve b
|
|
|
|
|
|
|
| |
|
|
| |
|
|
|
|
|
|
|
|
ایک برس کے دوران 200 کے قریب گرائونڈز واگزار کراکے سرکاری تحویل میں لئے گئے، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی
|
|
|
|
|
|
|
|
19-Jan-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کہ ادارہ کھیلوں کے فروغ کے لئے بھرپور تعاون جاری رکھے گا، میدانوں کو آبادکرکے کھیلوں کے ذریعے نوجوان نسل کو صحتمندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جاسکتا ہے۔ 45 سے زائد کھیل کے میدان آباد کئے جاچکے ہیں جبکہ بحالی کا عمل جاری ہے، رواں ماہ مزید 20 سے زائد میدانوں کو اصل شکل میں لایا جائے گا۔ گزشتہ 20 برس سے کے ڈی اے اسپورٹس گرائونڈز پر قبضہ مافیا کا راج تھا،تجاوزات کا خاتمہ مشکل ہدف تھا جبکہ مشینری و افرادی قوت کا فقدان بھی موجود ہے اس کے باوجود صرف ایک برس کے دوران 200 کے قریب گرائونڈز واگزار کراکے سرکاری تحویل میں لئے گئے، یقینا ادارہ کا یہ اقدام غیر معمولی ہے جس کے باعث عوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی۔سندھ حکومت، وزیر بلدیات سندھ، کمشنر کراچی، سابق قومی کھلاڑیوںکی حمایت و تائید سے ادارہ ترقیات کے میدان آباد ہورہے ہیں، آنے والے وقت میں کے ڈی اے گرائونڈز جدید طرز کی سہولیات سے آراستہ کرکے کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈی جی کے ڈی اے نے گزشتہ روز YMC گرائونڈ میں جاری نمائشی ہاکی میچ کے دوران میڈیا نمائندوں سے مختصر بات چیت
کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کمشنر کراچی افتخار درانی، اسپورٹس ایڈوائزر جنید علی شاہ، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری حیدر حسین، سابق اولمپیئن سمیع اللہ اور حنیف خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی، ترجمان کے ڈی اے اکرم ستار سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ ہاکی میچ کمشنر کراچی الیون اور پریذیڈنٹ KHA ہاکی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت میچ کا اختتام برابری پر ہوا۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
| |
|
|
| |
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|