|
|
|
|
|
|
|
|
-
Director General Karachi Development Authority Altaf Gohar Memon visited the Public Relations Department located in the KDA Civic Center Building.
-
Implementing the special orders of Sindh Local Government Minister Saeed Ghani, the Karachi Development Authority is engaged in large-scale operatio
-
Karachi Development Authority is working to complete the ongoing development projects across the city with the ADP funds of the Sindh Government. Last
-
Director General Karachi Development Authority Altaf Gohar Memon made an emergency visit to various departments at the KDA headquarters in the Civic C
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani has said that Karachi is home to millions of people and unfortunately we do not have a master plan. Be
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
سندھ کالجز گیمز کے زیر اہتمام انٹر کالج ویمن ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل سمیع الدین صدیقی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
|
|
|
|
|
|
23-Jan-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کھیلوںکے فروغ کے لئے اپنی سپورٹ جاری رکھے گا اور کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کو صحتمندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ یہ بات ڈی جی کے ڈی اے نے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میںجاری انٹرکالج ویمن ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میچ کے دوران کہی۔ سندھ کالجز گیمز کے زیر اہتمام انٹر کالج ویمن ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل سمیع الدین صدیقی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ کورنگی کالج نمبر 6اور گورنمنٹ کالج بلاک M نارتھ ناظم آباد کی خواتین ہاکی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کھیلا گیا۔ اختتام پر کورنگی کالج خواتین ہاکی ٹیم نے صفر کے مقابلہ میں 3 گول کی سبقت سے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح فاتح ٹیم کے کپتان نے ڈی جی کے ڈی اے سمیع الدین صدیقی سے ونر ٹرافی وصول کی۔ اس دوران ایڈوائزر اسپورٹس جنید علی شاہ، جنرل سیکریٹری کراچی ہاکی ایسوسی ایشن حیدر حسین، حیدرآباد اسپورٹس آفیسر راحت علی شاہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی، ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی کھیل کے فروغ کیلئے اس طرح کے ایونٹ کا انعقاد ضروری ہے، کوشش ہے کہ ادارہ ترقیات اور سول سوسائٹی کے اشتراک سے ماہوار کی بنیاد پر ٹورنامنٹ منعقد کرائیں ۔ قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لئے ہر سطح پر اقدامات کئے جائیں گے۔ابتدائی مرحلے میں سینکڑوں گرائونڈز کو اصل شکل میں لایا جارہا ہے جلد ہی کے ڈی اے میدان ایک بار پھر آباد نظر آئیں گے۔ ادارہ ترقیات کھیل کے میدان میں خواتین کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھے گا۔ بعد ازاں گورنمنٹ کالج بلاک M نارتھ ناظم آباد کی ٹیم میںشامل کھلاڑی دعا کی شاندار پرفارمنس سے متاثر ہوکر ڈائریکٹر جنرل سمیع الدین صدیقی نے کے ڈی اے خواتین ہاکی ٹیم کے لئے نامزد کیا۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|