|
|
|
|
|
|
|
|
-
Director General Karachi Development Authority Altaf Gohar Memon visited the Public Relations Department located in the KDA Civic Center Building.
-
Implementing the special orders of Sindh Local Government Minister Saeed Ghani, the Karachi Development Authority is engaged in large-scale operatio
-
Karachi Development Authority is working to complete the ongoing development projects across the city with the ADP funds of the Sindh Government. Last
-
Director General Karachi Development Authority Altaf Gohar Memon made an emergency visit to various departments at the KDA headquarters in the Civic C
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani has said that Karachi is home to millions of people and unfortunately we do not have a master plan. Be
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کھیلوں کی سرگرمیوں کو بحال کرنے اور میدانوں کو آباد کرنے کے لئے قابل قدر کوششیں کررہا ہے۔یونس خان
|
|
|
|
|
|
27-Jan-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات سمیع الدین صدیقی سے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی یونس خان نے سوک سینٹر میں موجود اپنے دفتر میں ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹر جنید علی شاہ، چیف انجینئر رام چند،ڈائریکٹر لینڈ آصف علی میمن، ڈائریکٹر اسپورٹس محمد ناصر، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی، اسپورٹس آرگنائزر ایم نسیم، جنرل سیکریٹری کراچی ہاکی ایسوسی ایشن حیدر حسین اور ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر یونس خان نے کہا کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کھیلوں کی سرگرمیوں کو بحال کرنے اور میدانوں کو آباد کرنے کے لئے قابل قدر کوششیں کررہا ہے، یقینا اس کے اثرات نمایاں ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ اگر اسی طرح ادارہ ترقیات کراچی اپنی تمام تر توجہ مرکوز رکھے تو بہت جلد شہر کراچی میں کھیلوں کے میدان آباد اور نوجوان نسل کو مواقع میسر آئیں گے۔بعدازاں یونس خان نے ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ اسکیم 1 میں کے ڈی اے اراضی پر قائم کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ ڈی جی کے ڈی اے نے کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری تزئین و آرائش کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں ماہ ترقیاتی کام مکمل کرکے جدید طرز پر مشتمل کرکٹ اسٹیڈیم کھیلوںکی سرگرمیوں کے لئے تیار ہوجائے گا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے سمیع الدین صدیقی نے یونس خان کو بطور کے ڈی اے کرکٹ ایڈوائزر نامزد کرتے ہوئے کہا کہ المنصورہ کرکٹ گرائونڈ فیڈرل بی ایریا جو کہ 16 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے، یونس خان کرکٹ اکیڈمی کے نام سے منسوب کردیا گیا ہے۔ آنے والے وقت میں یونس خان کرکٹ اکیڈمی آئیڈیل گرائونڈ ثابت ہوگی جہاں کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ کے ساتھ کھیل میں نکھار لانے کے وسیع تر مواقع میسر آئیں گے۔ یونس خان کی ملک کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، یونس خان کی نگرانی میں کھلاڑیوں کو اپنے صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع میسر آئے گا، یقینا یہ ادارہ کے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 45 سے زائد گرائونڈز کو اصل شکل میں بحال کردیا گیا ہے، بیشتر گرائونڈ آباد ہوچکے ہیں جبکہ مزید میدان آباد کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ادارہ ترقیات کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنے تمام وسائل کا استعمال کررہا ہے۔ ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کہا کہ ادارہ ترقیات اور یونس خان کے تعاون سے شہر کراچی میں نہ صرف کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے بلکہ نوجوان کھلاڑی سابق قومی کھلاڑیوں کے وسیع تر تجربے سے فائدہ اٹھاکر دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ آخر میں ڈی جی کے ڈی اے نے یونس خان کو سندھ کی روایتی ثقافت اجرک، ٹوپی اور یادگاری شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر سی بی اے مزدور یونین کے چیئرمین عبدالمتین شیخ، جنرل سیکریٹری اشفاق چشتی، لیبر یونین کے سرپرست اعلیٰ محمد اشرف، ایمپلائز یونین کے انفارمیشن سیکریٹری عبدالمعروف بھی موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|