Online Complaint    People's Sky View
 
 
 
 
 
    
 
   
 
       
    Home  
    Governing Body  
    Director General  
    Departments  
    KDA Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    KDA Introduction  
    Organization Chart  
    Tender Information  
    Tenders  
    Grand Auction  
    Notifications  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Town Map  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
       


 
 
 
 
     
  ڈائریکٹرجنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے شہر بھر میں سندھ حکومت کے جاری کردہADP فنڈز کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا۔  
     
  09-Mar-2024  
     
   
     
  ڈائریکٹرجنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے شہر بھر میں سندھ حکومت کے جاری کردہADP فنڈز کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین کو سرجانی انڈسٹریل زون نزد نادرن بائی پاس پر جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں چیف انجینئر کے ڈی اے طارق رفیع نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سرجانی انڈسٹریل زون 200 ایکڑ پر محیط ہے، جس کی باؤنڈری وال اور ڈیولپمنٹ ورک کا کام تیزی سے جاری ہے، انڈسٹریل زون میں 1000 اور 2000 گز کے انڈسٹریل پلاٹس قائم کئے جائیں گے جو کہ شہر کا واحد کہلانے والا انڈسٹریل زون باؤنڈری وال کے اندر موجود ہوگا۔ دورہ کے دوران ڈی جی کے ڈی اے نے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کے ڈی اے سرجانی انڈسٹریل زون کے بورڈز آویزاں کئے جائیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سرجانی انڈسٹریل زون کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ انڈسٹریل زون میں جاری ترقیاتی کاموں کی تکمیل رواں برس مکمل کرلی جائے گی، جس سے شہر بھر کے تاجروں اور شہریوں کو ایک جگہ تمام سہولتیں میسر آئیں گی۔ ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین نے 4-K چورنگی تا گلشن معمار روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں اور سیوریج سسٹم کا معائنہ کیا، اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ افرادی و مشینری قوت میں اضافہ کرکے جلد ازجلد ترقیاتی کام مکمل کئے جائیں۔ بعدازاں ڈی جی کے ڈی اے نے عزیز آباد لال قلعہ گراؤنڈ سمیت 5 پارکس کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ پارکس کی تزئین و آرائش جلد ازجلد مکمل کی جائے اور مختصر مدت میں تمام پارکس کی بیوٹی فکیشن مکمل کرکے شہریوں کو صحت مندانہ سہولیات سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے کھولا جائے۔ واضح رہے کہ لال قلعہ گراؤنڈ سمیت پانچ پارکس کی تزئین و آرائش پر تقریباً 4 ملین روپے لاگت آئے گی جبکہ تزئین و آرائش کی تکمیل میں 2 برس کا عرصہ درکار ہوگا۔ علاوہ ازیں چیف انجینئر کے ڈی اے طارق رفیع نے کریم آباد انڈر پاس پر جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ انڈر پاس کے اطراف شہریوں کو پیدل چلنے کیلئے پیڈس قائم کئے جارہے ہیں تاکہ ماہ رمضان میں شہریوں کو آمد و رفت میں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہوں۔ ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ چیف انجینئر کے ڈی اے طارق رفیع، سپرنٹنڈنٹ انجینئر جنید احمد، ایڈیشنل ڈائریکٹر سرجانی شہزاد، ایگزیکٹو انجینئر سرجانی ٹاؤن نثار و دیگر افسران موجود تھے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
   
 

Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  

facebook   twitter   instagram