Online Complaint    People's Sky View
 
 
 
 
 
    
 
   
 
       
    Home  
    Governing Body  
    Director General  
    Departments  
    KDA Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    KDA Introduction  
    Organization Chart  
    Tender Information  
    Tenders  
    Grand Auction  
    Notifications  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Town Map  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
       


 
 
 
 
     
  ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے سوک سینٹر میں موجود کانفرنس روم میں اعلیٰ افسران پر مشتمل اجلاس کی صدارت کی۔  
     
  19-Mar-2024  
     
   
     
  کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مالی طور پر مستحکم کرنے کے لئے لازم ہے کہ خامیوں کی نشاندہی کرکے مستقل بنیادوں پر دور کرنے کے لئے تمام تر اقدامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ کے ڈی اے افسران و ملازمین کا ادارہ کی بہتری کے لئے کردار اہم ہے۔ باہمی اتفاق سے تمام افسران و ملازمین ادارہ کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے سوک سینٹر میں موجود کانفرنس روم میں اعلیٰ افسران پر مشتمل اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین نے ڈائریکٹر فنانس کو ہدایت جاری کی کہ ادارہ ترقیات کراچی 2024-2025 ء سالانہ بجٹ جلد ازجلد تیار کیا جائے تاکہ آئندہ گورننگ باڈی اجلاس میں بجٹ کی منظوری حاصل کی جاسکے۔ علاوہ ازیں ڈی جی کے ڈی اے کو ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ اربن ڈیزائن رفیق کھوڑو نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شہر کے مختلف مقامات پر کے ڈی اے کی کسی بھی زمین کی پلاننگ اور اربن ڈیزائن کرنے کے ساتھ ساتھ پارٹ پلانٹ اور دیگر زمین کے معاملات پلاننگ اینڈ اربن ڈیزائن محکمہ کرتاہے۔ پلاننگ اینڈ اربن ڈیزائن سے حاصل کردہ رقم کے ڈی اے ریکوری اکاؤنٹ میں جمع ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پلاننگ اینڈ اربن ڈیزائننگ شعبہ میں کمپیوٹرز اور دیگر مشینری آلات کی اشد ضرورت ہے، ضرورت پوری ہونے کے باعث محکمہ کی کارکردگی میں مزید نکھار لایا جاسکتا ہے۔ علاوہ ازیں ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکاؤنٹس محمد کاشف صدیقی نے ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فنانس ڈپارٹمنٹ کے ڈی اے کے مختلف ڈپارٹمنٹ کو سروسز فراہم کرتا ہے، ریٹائرڈ افسران و ملازمین کے فنڈز اور تنخواہوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ کو فنڈز کی ضرورت ہے، ریکوری میں بہتری ہونے کے باعث افسران و ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی بروقت ہوسکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فنانس اینڈ اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ کمپیوٹرائزڈ کے آخری مراحل میں ہے۔ کمپیوٹرائزڈ عمل مکمل ہونے سے افسران و ملازمین کا تمام تر ڈیٹا محفوظ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے آڈیٹرز کے امتحان نہیں ہوسکے جس پر کام تیزی سے جاری ہے، جلد ہی کے ڈی اے افسران و ملازمین امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں۔ ڈی جی کے ڈی اے نے ڈائریکٹر فنانس کو احکامات جاری کئے کہ اخراجات میں کمی لاکر بچت کی جائے تاکہ بچت کی گئی رقم دیگر معاملات میں استعمال ہوسکے۔ ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین کو ڈائریکٹر پارکس محمد زاہد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ادارہ ترقیات کراچی کے شہر بھر میں 379 پارکس موجود ہیں، 193پارکس میں تجاوزات جبکہ 48 پارکس باؤنڈر والز میں قائم ہیں۔ ڈی جی کے ڈی اے نے تمام پارکس کی رپورٹ تیار کرکے پیش کرنے کے احکامات جاری کئے کہ قبضہ مافیا سے واہگزار کرکے پارکس آباد کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے، پارکس آباد کرنے کے باعث شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ 200 کے قریب نرسریز کو کرائے کے لئے نوٹسز جاری کئے جائیں تاکہ ریکوری میں اضافہ ہوسکے۔ ریکوری میں اضافہ نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اس موقع پر ممبر ایڈمنسٹریشن نوید انور، سیکریٹری کے ڈی اے بہزاد عامر میمن، ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکاؤنٹس محمد کاشف صدیقی، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ اربن ڈیزائن رفیق کھوڑو، ڈائریکٹر پارکس محمد زائد و دیگر افسران موجود تھے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
   
 

Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  

facebook   twitter   instagram